جلیل عباس جیلانی کی ویمن فارن پالیسی گروپ سے گفتگو

217
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani

واشنگٹن ۔ 4 نومبر (اے پی پی) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم محمد نواز شریف ایشیاءکے خطے میں امن اور استحکام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں ویمن فارن پالیسی گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ موصول ہونے والے بیان کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ویمن فارن پالیسی گروپ کی ارکان، سماجی کارکنوں، خواتین رہنماﺅں اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران جمہوریت میں استحکام، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے باعث پاکستانی معاشرے میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض امور پر اختلاف رائے کے باوجود پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی، معاشی استحکام، ترقی، انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کے احترام، علاقائی امن کیلئے امریکہ اور پاکستان پر عزم اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر متفق ہیں۔