جمادی الاول کا چاند نظر آ گیا ،یکم جمادی الاول جمعہ24 اکتوبر کو ہو گی

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):جمادی الاول 1447کا چاند نظر آ گیا ہے ،یکم جمادی الاول جمعہ24 اکتوبر کو ہو گی۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند کی رویتِ کے لئے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے ۔ کمیٹی نے ملک بھر سے موصول ہونے …

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):جمادی الاول 1447کا چاند نظر آ گیا ہے ،یکم جمادی الاول جمعہ24 اکتوبر کو ہو گی۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند کی رویتِ کے لئے کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے ۔ کمیٹی نے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر چاند کی رویت کا اعلان کیا جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا