جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماﺅں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

186

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بنگلہ دیشی حکومت کے سیاسی مخالفین بالخصوص جماعت اسلامی کے اکابرین کے خلاف بنگلہ دیشی حکومت کے رویہ کا معاملہ وزیرِاعظم پاکستان سے اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں سے کیا جانے والا سلوک غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی جن شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کا واحد قصور یہ ہے کہ انہوں نے آج سے 45 سال پہلے پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے وفاداری نبھائی۔ اپنے ایک بیان میں وزیرِداخلہ نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس معاملہ پر خاموش ہے۔