جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میں کلین سویپ پر مبارکباد

194

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میں کلین سویپ پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کو جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاقت بلوچ نے قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے

کرکٹ سیاسی مداخلت سے آزاد ہو اور میرٹ پر سلیکشن ہو تو نوجوان کھلاڑیوں کے اندر اعتماد اور جیت بامِ عروج پر پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی محنت اور کرکٹ کے نئے دور کی کوششیں قابلِ قدر ہیں، نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو قومی ترقی میں مساوی حق اور موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کی حفاظت کے لئے نوجوان نسل اور خواتین کو اعتماد، تحفظ اور میرٹ پر آگے بڑھنے کا حق تسلیم کیا جائے