لنڈی کوتل۔نمائندہ۔ 27 مارچ (اے پی پی):جمرود پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔ دوران تلاشی 1 لاکھ 95 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔
ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کے خفیہ اطلاع پر انچارج کارخانوں وزیر ڈھنڈ حضرت منیر نے سپشل ناکہ بندی کے دوران پیدل جعلی پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان محمد عاطف ولد محمد حکم،خرم عزیز ولد عزیز خان،شہباز علی ولد الیاس،رفاقت ولد محمد معروف سکنہ مانسہرہ کو گرفتارکرلیا۔جن سے دوران تلاشی مجموعی طور پر1لاکھ 95 ہزار پاکستانی جعلی کرنسی برآمد ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے جمرود حوالات منتقل کر دیا گی.