جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

153
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کے طیارے سے منشیات کی برآمدگی باعث شرمندگی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کو قدامات کرنا ہوں گے ، لوڈ شیڈنگ فنی معاملہ ہے، جو باتیں سنجیدگی کے ساتھ طے ہو جائیں اس پر عمل ہونا چاہئے، فاٹا اصلاحات پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، چاہتے ہیں کہ فاٹا کے عوام کی رائے کے مطابق اصلاحات کی جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے سے منشیات کی برآمدگی ملک و قوم کے لئے باعث شرمندگی ہے، اداروں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کہ کس طرح منشیات ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خاص طور پر حرکت میں آنا چاہئے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ فنی معاملہ ہے اور اس کا تعلق وسائل سے ہے، حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوں گا،عوام بروقت بل ادا کریں، کنڈے نہ لگائیں ، اس مسئلہ پر عوام کو سہولت ملنی چاہئے۔