اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے 2016ءکے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 10.997 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں، نیب کو 2016ءکے دوران 33 ہزار 245 شکایات موصول ہوئیں، 914 انکوائریوں اور 389 انوسٹی گیشن کی منظوری دی، 40 ریفرنسز میں سزا سنائی گئی، 896 ملزموں نے اپنا …
چیئرمین قمر زمان چوہدری کا نیب افسران کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب نے 2016ءکے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 10.997 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں، نیب کو 2016ءکے دوران 33 ہزار 245 شکایات موصول ہوئیں، 914 انکوائریوں اور 389 انوسٹی گیشن کی منظوری دی، 40 ریفرنسز میں سزا سنائی گئی، 896 ملزموں نے اپنا جرم تسلیم کیا اور لوٹی گئی رقم واپس کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہوں نے نیب کی سالانہ بک کی بروقت اشاعت اور تیاری میں بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے جو کہ معاشی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نیب کو 1999ءمیں بدعنوانی کی روک تھام کے اعلیٰ ادارے کے طور پر قائم کیا گیا جس کو سادہ لوح عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کرنے والے بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور لوٹی گئی رقم وصول کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔








