وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے سکبدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے سکبدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے سفیر کی مدت ملازمت کے دوران پاکستان-آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے سکبدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے سفیر کی مدت ملازمت کے دوران پاکستان-آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی خدمات کو سراہا۔ فریقین نے بالخصوص دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر دفاع نے معزز سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

مزید خبریں