جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ، معاشی مسائل کو تدبر اور مفاہمت سے حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، سیدال خان

40
):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان
):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ، معاشی مسائل کو تدبر اور مفاہمت سے حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، حکومت وزیراعظم کی قیادت میں عوام دوست بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سید علی ظفر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اہم سیاسی و قومی نوعیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر سید علی ظفر نے سیدال خان کوبطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوںسمیت دوسرے معاملات زیر غور آئے اور ہاؤس کمیٹی کو موثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان بالا اہم فورم ہے ، مشاورت اور مفاہمت سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے ، ایوان بالا وفاقی اکائیوں کا نمائندہ ایوان ہے ، صوبوں اور وفاق میں رابطوں کو بڑھانے میں کردار ادا کریں گے ، مجھے بڑی خوشی ہے کہ سینیٹر سید علی ظفر جیسے زیرک قانون دان ایوان بالا کا حصہ ہیں ۔

اس موقع پر ایوان بالا میں قانون سازی ، آئندہ پیش ہونے والے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان نے کہا کہ سینیٹر سید علی ظفر مثبت سوچ کے مالک ہیں ، سینیٹ میں ان کا کردار لائق تحسین ہے ، حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام دوست بجٹ لانے کے لئے کوشاں ہے۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹر علی ظفر سے ذاتی تعلق ہے ، قانون سازی کے امور میں معاونت کو خوش آمدید کہیں گے ، جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ،معاشی مسائل کو تدبر اور مفاہمت سے حل کرنے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔