بیجنگ۔17مارچ (اے پی پی):نیو ایرا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے ذریعے سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں رائے دہندگان کے مطابق جمہوریت مختلف ممالک اور ثقافتی پس منظر میں مختلف شکلوں میں موجود ہونی چاہیے،
کسی ملک کو سیاسی نظام کا انتخاب کرتے وقت اپنی تاریخ، ثقافت اور قومی حالات پر غور کرنا چاہیے۔ اسی طرح باہمی احترام کے جذبے کو قائم رکھتے ہوئے دوسرے ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تبادلوں کے دوران حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔