میامی۔2اپریل (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کی بدولت میامی اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں انہوں نے قزاخستان کی الینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، گزشتہ روز ہارڈ روک سٹیڈیم، میامی گارڈنز میں کھیلے گئے میامی اوپن 2023 کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 12 جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے عالمی نمبر 10 قزاقستان کی الینا ریباکینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 2-6 سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا 30 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔