جمہوری نظام کے تسلسل نے ہمیشہ ملکی اقتصادی استحکام، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک

55
ہماری حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے، مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے تسلسل نے ہمیشہ ملکی اقتصادی استحکام، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو نہیں رکنا چاہیئے کیونکہ پاکستان پہلے ہی تین بدترین مارشل لاز کا سامنا کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا سنگ میل کے حصول کے لیے ایک نکاتی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ معاون خصوصی نے سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو آئین کی حدود میں بات کرنے اور غیر روایتی زبان کے استعمال سے انکار پر زور دیا۔