واشنگٹن۔1جنوری (اے پی پی):نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ جمی کارٹر اتوار کو 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
العربیہ اردو کے مطابق فلوریڈا میں سابق امریکی صدر کی رہائش گاہ میں نئے سال کی تقریب میں شرکت کے دوران رپورٹر نے ان سے پوچھا کیا وہ9 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل کیتھیڈرل میں سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر ٹرمپ نے کہا کہ ضرور، میں شرکت کروں گا،
ہمیں مدعو کیا گیا ہے۔ نئی امریکی کانگریس کی حلف برداری کے بعد ایوانِ نمائندگان جمعہ کو سپیکر کا انتخاب کرنے والا ہے۔