جناح چوک گجرات میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مانومنٹ نصب کیا گیا ہے

184
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah
بانی ِپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 76واں یوم ِوفات 11 ستمبرکو نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا

گجرات ،06 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ جناح چوک پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مانومنٹ نصب کیا گیا ہے،آئندہ ہفتے جناح چوک، فوارا چوک اور عنائیت پارک کا افتتاح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ گجرات اور صاف گجرات کمیٹی کی طرف سےبھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی جس کی قیادت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور صاف گجرات کمیٹی کے ممبران کریں گے۔صاف گجرات کمیٹی کے تعاون سے شہر کی صفائی اور بیوٹفیکشن کا جامع پلان تشکیل دیا گیا جس پر عملدرآمد جاری ہے،

کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے بہترین انتظامات اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔