عارف والا 19 اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع نے جنتر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنتر کی کاشت کیلئے درمیانی قسم کی زمین کا انتخاب کریں جنتر کی فصل کی بہترپیدوارکے حصول کیلئے ایک بوری ڈی اے پی کھاد فی ایکڑاستعمال کریں چارہ اورسبز کھاد کیلئے کاشت کی جانے والی جنتر کی فصل کیلئے20 تا 25 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔