جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 19 ستمبر سے شروع ہو گا

99

اقوام متحدہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 19 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت متنازعہ مگر اہم عالمی امور پر اظہارِ خیال کریں گے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق 19 ستمبر کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اِسی دن فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ملک کی پہلی مرتبہ نمائندگی کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹوٹیو گوٹیرش نے نو ماہ قبل عالمی ادارے کے سربراہ کا منصب سنبھالا تھا اور ان کے دور کا بھی یہ پہلا اجلاس ہے۔