جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری

699

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورفوج کے نامزد سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹر ( جی ایچ کیو ) میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یاد گار شہدا پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل راحیل شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔