اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن سے الوداعی دورے شروع کر دیئے ہیں۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے جاری ٹویٹ پیغام کے مطابق جنرل راحیل شریف نے پیر کو لاہور گیریژن کے دورہ سے اپنے الوداعی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے لاہور گیریژن میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے بڑے اجتماع سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کا قیام معمولی ذمہ داری نہیں ہے۔