جنرل راحیل شریف کا کمان تبدیلی کی تقریب سے خطاب

97

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اے پی پی) سبکدوش ہونے والے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود بھارت کے لئے خطر نا ک ہوگا ‘جنوبی ایشیاءمیں دیر پا امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ہے ‘اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کےلئے کرپشن اور انتہا پسندی کا خاتمہ ضرری ہے ‘ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) پاکستان ‘چین ‘وسطی ایشیاءاور دیگر ممالک کے باہمی تعاون خوشحالی کو فروغ ملے گا‘سی پیک کا سفر شروع ہوگیا ہے اس سفر کو کوئی نہیں روک سکتا‘سی پیک دشمن کی کوششیں کرنے والے بھی سی پیک کی کامیابیوں کے ثمرات میں شامل ہوجائیں‘افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ہماری مخلصانہ اور سجنیدہ کوششوں کو یاد رکھا جائے