جنرل زبیر محمود حیات کی چین کے دورے کے دوران سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ایئر مارشل زولنگ سے ملاقات

جنرل زبیر محمود حیات کی چین کے دورے کے دوران سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ایئر مارشل زولنگ سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور‘ دفاع سلامتی اور سٹریٹیجک انوائر منٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا‘ آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے چین کے دورے کے دوران سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس …

جنرل زبیر محمود حیات کی چین کے دورے کے دوران سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ایئر مارشل زولنگ سے ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور‘ دفاع سلامتی اور سٹریٹیجک انوائر منٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے چین کے دورے کے دوران سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ایئر مارشل زولنگ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور‘ دفاع سلامتی اور سٹریٹیجک انوائر منٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے چین کے سرکاری دورے کے دوسرے روز چیئرمین چائینز پیپل کنسلٹیٹو کونسل زوزنگ ،پولیٹکل اور جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری مینگ جان زو اور دفاعی شعبے کے ایڈمنسٹرر پانگ ڈین جے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دونوں اطراف سے مختلف لوگوں میں مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل زبیر محمود حیات نے چائینز تھنک ٹینک (چائینہ انسٹویٹ آف سیپلیمنٹری انٹرنیشل ریلشن )،اکیڈمی آف ملٹری سائنس اینڈ چائینہ انسٹویٹ فار انٹرنیشل سٹیڈیز میں تعارفی سیشن میں شرکت کی اور علاقائی سیکورٹی،اور دفاعی اور عالمی چیلنز پر روشنی ڈالی۔

Leave a Reply