جنرل ندیم رضا اور جنرل قمرجاوید باجوہ کا ایڈمرل(ر) کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

110
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔4مئی (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل(ر) کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل(ر) کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ اہلخانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے ۔