اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 31 مارچ 2024 تک جننگ فیکٹریوں میں 8397000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں 71 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال 31 مارچ کو جننگ فیکٹریوں میں 4912000گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔
پنجاب کی فیکٹریوں میں 31 مارچ تک 4282000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 41.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال 31 مارچ کوپنجاب کی فیکٹریوں میں 3033000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق 31 مارچ تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 4115000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 119 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ی اسی تاریخ کوسندھ کی جننگ فیٹکٹریوں میں 1879000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔