اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں جننگ فیکٹریوں میں 4056000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی …
جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 55 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں جننگ فیکٹریوں میں 4056000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جننگ فیکٹریوں میں 2617000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبر میں فیکٹریوں میں 2060000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 118 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں جننگ فیکٹریوں میں 945000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی ۔
اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں ماہانہ بنیادوں پر 99.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اگست کے اختتام پر جننگ فیکٹریوں میں 1032000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی تھی جو ستمبر میں بڑھ کر 2060000 گانٹھیں ہو گئیں








