ڈربن۔6دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 8 دسمبر کو کنگس میڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ ویمن کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی ، تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے ۔برطانوی خواتین ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ ون ڈے سیریز کا ایک میچ کھیل چکی ہے ۔
جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو لورا وولوارڈٹ لیڈ کر یں گی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر یں گی ۔ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 8 دسمبر کو کنگس میڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 دسمبر کسینویس پارک، پوٹچفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 15 سے 18 دسمبر تک مانگاونگ اوول، بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا۔