جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان تیسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

115
South Africa and India
South Africa and India

پرل۔20دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل(بدھ کو) بولینڈ پارک، پرل میں کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پروٹیز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ بھارتی مینز کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ تین ون ڈے اور دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر کو بولینڈ پارک، پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کو لوکیش راہول لیڈ کریں گےجبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کو ایڈن مارکرم لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری 2024 تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔