میلبورن۔20دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا سی اے کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کوسخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا دسواں میچ میلبورن رینیگڈز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان کل جمعرات ڈاک لینڈز سٹیڈیم، میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ پرتھ …
میلبورن رینیگڈز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں مینزبگ بیش لیگ کے دسویں میچ میں کل پنجہ آزمائی کریں گی

مزید خبریں
میلبورن۔20دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا سی اے کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کوسخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا دسواں میچ میلبورن رینیگڈز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان کل جمعرات ڈاک لینڈز سٹیڈیم، میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔
ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔








