جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

73
South Africa and India

سنچورین۔22دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پروٹیز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا تھا تاہم تیسرے اور آخری میچ میں بھارتی ٹیم نے میزبان جوبی افریقا کو 78 رنز سے ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ بھارتی مینز کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا باقی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا باکسنگ ڈے میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری 2024 تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے جبکہ میزبان پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے۔