جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

سنچورین۔23دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جاچکی ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے …

سنچورین۔23دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جاچکی ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کر دیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بوومالیڈ کر یں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔