جنوبی افریقا 20 لیگ کا آغاز (کل سے )ہوگا

137
South Africa

جوہانسبرگ۔9جنوری (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقا کے زیراہتمام ایس اے 20 لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کا آغاز کل (منگل سے) جنوبی افریقا میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقا نے اپنی نئی کرکٹ لیگ کے ابتدائی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، لیگ کل( منگل سے) شروع ہوکر11 فروری تک جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 33 میچز کھیلیے جائیں گے، ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ ہوم اینڈ اوے سسٹم کے تحت دو میچز کھیلے گی۔

لیگ میں 6 فرنچائزز ایم آئی کیپ ٹائون، ڈربن سپر جائنٹس، جوہانسبرگ سپر کنگ، پرل رائلز، پریٹوریہ کیپیٹلز اور سن رائزرز ایسٹرن کیپ شامل ہیں، ہر سکواڈ 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جن میں 7 اوورسیز کھلاڑی شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے نوجوان کرکٹر ٹرسٹان سٹبز لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں، انہیں سن رائزرز نے 5 لاکھ 20 ہزار ڈالر میں خریداہے۔سابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسیز جوہانسبرگ اور ڈیوڈ ملر پرل رائلز کی قیادت کریں گے۔