متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

Saudi Gold Market
Saudi Gold Market

ابو ظہبی۔9جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی جس کی بڑی وجہ درہم کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آنا ہے ۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق پیر کو سونا یہاں ایک درہم فی گرام کی حد پار گیا ،دبئی گولڈ اینڈ جیولری گروپ کے ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی پیر کو تجارت 227.25 درہم فی گرام میں ہوئی جو کہ اس سے قبل 226 درہم فی گرام پر بند ہوئی تھی۔اسی طرح 22 قیراط،21 قیراط اور 18 قیراط گولڈ کے نرخ با لترتیب 210.5 درہم،203.75 درہم اور 174.75 درہم فی گرام ریکارڈ کیئے گئے ۔