جنوبی افریقہ، نوبل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو کی موت پر ہفتہ سوگ کا آغاز

162
جنوبی افریقہ، نوبل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو کی موت پر ہفتہ سوگ کا آغاز

جوہانس برگ۔28دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ میں نوبل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو کی موت پر ہفتہ سوگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افريقہ سے تعلق رکھنے والے نوبل انعام يافتہ آرچ بشپ ڈيسمنڈ ٹوٹو اتوار کو 90 برس کی عمر میں کیپ ٹاؤن میں انتقال کرگئے تھے ۔

آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی جانب سے جنوبی افریقہ میں نسلی بنيادوں پر امتياز برتنے کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے نہ صرف اپنے ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے۔

آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کو ان کی خدمات پر 1984 ميں امن کا نوبیل انعام دیا گيا تھا۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا نے کیپ ٹائون میں آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے خاندان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بہادر اور صاف گو انسان تھے اور ہم ان سے اسی وجہ سے محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ کمزور لوگوں کی آواز تھے۔

ہفتہ سوگ کے آغاز کے دن پر درجنوں افراد نے کیپ ٹائون میں سینٹ جارج کیتھڈرل میں جمع ،پھول رکھے اور پیغامات لکھے۔ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کی آخری رسومات یکم جنوری کو کیپ ٹائون میں سینٹ جارج کیتھڈرل میں ادا کی جائیں گی۔