جنوبی افریقہ کے صوبہ گاؤتینگ میں بار میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات کو تقریباً 9:30 بجے ضلع ویسٹ رینڈ کے علاقے ویڈیلا میں اس وقت پیش آیا جب 8 نامعلوم مسلح افراد نے بار کے باہر اور اندر فائرنگ شروع کر دی۔ مشتبہ افراد کے پاس مبینہ طور …
جنوبی افریقہ ،بار میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک، 15 زخمی

مزید خبریں
کیپ ٹائون۔27ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے صوبہ گاؤتینگ میں بار میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات کو تقریباً 9:30 بجے ضلع ویسٹ رینڈ کے علاقے ویڈیلا میں اس وقت پیش آیا جب 8 نامعلوم مسلح افراد نے بار کے باہر اور اندر فائرنگ شروع کر دی۔ مشتبہ افراد کے پاس مبینہ طور پر AK-47 رائفلز اور پستول تھے۔
انہوں نے بعض افراد کی تلاشی لی اور ان کے موبائل فون بھی چھین لیے اور پھر دو گاڑیوں میں فرار ہو گئے۔ واقعے کے دوران دو دیگر گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے 17 افراد ہلاک جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی پولیس نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش کاروں اور خصوصی یونٹس کو متحرک کر دیا ہے۔ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔








