ویلنگٹن ۔ 17 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا لئے اور اسے 81 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، کوئنٹن ڈی کاک91 اور تیمبا بووما 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ورنن فلینڈر 36 اور مورنے مورکل 31 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے تین، …
جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا لئے
ویلنگٹن ۔ 17 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنا لئے اور اسے 81 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، کوئنٹن ڈی کاک91 اور تیمبا بووما 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ورنن فلینڈر 36 اور مورنے مورکل 31 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 24 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو کگیسو ربادا 8 اور ہاشم آملہ صفر پر کھیل رہے تھے، ربادا گزشتہ روز کے سکور میں محض ایک رن کا اضافہ کر سکے اور ٹم ساﺅدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،









