جنوبی افریقہ کی آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، کیویز پہلی اننگز میں 214 رنز پر ڈھیر، ولیمسن 77 رنز بنا کر نمایاں، پروٹیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 105 رنز بنا کر مجموعی طور پر 372 رنز کی برتری حاصل کر لی، کوک کی ففٹی

149
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

سنچورین ۔ 29 اگست (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، میزبان ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں پر 105 رنز بنا لئے تھے اور اسے کیویز کے خلاف مجموعی طور پر 372 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور ابھی اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں، باووما 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، دریں اثناءنیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 481 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 214 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی اور اسے 267 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا، کپتان ولیمسن 77 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، سٹین اور ربادا نے 3،3 اور فلینڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔