جنوبی افریقی بائولرز نے بھارت کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

120
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز تاریخ سازبن گیا

کیپ ٹائون۔3جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے بائولرز نے بھارت کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ بدھ کے روز کیپ ٹائون میں شروع ہونے والے دوسرے میچ کے پہلے روز بھارت نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 55 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد اپنی اننگز کا آغاز کیا تو بھارت کے 153 رنز پر 4 کھلاڑی آئوٹ تھے تاہم جنوبی افریقی بائولرز نے بغیر کوئی رن دیئے بھارت کی آخری 6 وکٹیں گرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی،

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے بغیر کسی رن کے اضافے کے6 وکٹیں گنوائیں ہوں۔

اس سے قبل بغیر کسی رن کے اضافے کے زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں گری تھیں۔ 1965ء میں راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے ایک رن کے اضافے سے اپنی6 وکٹیں گنوائیں تھیں۔

واضح رہے کہ اسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی،جواس کا 92 سال میں ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور ہے۔