جنوبی ایشیا میں استحکام کے لئے تنازع کشمیر کاپرامن حل ضروری ہے ، پاکستان علاقائی امن و خوشحالی کے لئے تمام ہمسائیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے گفتگو

119
جنوبی ایشیا میں استحکام کے لئے تنازع کشمیر کاپرامن حل ضروری ہے ، پاکستان علاقائی امن و خوشحالی کے لئے تمام ہمسائیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے گفتگو

راولپنڈی۔18دسمبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لئے تنازع کشمیر کاپرامن حل ضروری ہے ، پاکستان علاقائی امن و خوشحالی کے لئے تمام ہمسائیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنولسٹاری پریان ساری مرسودی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع اور سکیورٹی تعاون میں اضافہ ، علاقائی سلامتی ،

افغانستان کی موجودہ صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں انڈونیشیا کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔انڈونیشیا سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسانی ہمدردی کے المیے کو روکنے کے لئے افغانستان کو انسانی امداد پہنچانے کے لئے فوری طورپر ایک ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لئے تنازعہ کشمیر کے لئے پر امن حل ضروری ہے۔

انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ پاکستان علاقائی امن و خوشحالی کے لئے اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار ، بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کاشوں، علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کومزید بہتر بنانے کے لئے بھی اپنا کردار اداکرنے کاعزم کیا۔