دمشق ۔ 14 جون (اے پی پی) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے جنوبی حصے کے مستقبل کے حوالے سے روس کی قیادت میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات چیت میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ امریکا اور اسرائیل ہیں۔ بشار الاسد نے یہ بات ایک ٹی وی …
جنوبی شام کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل رکاوٹ ہیں، اسد

مزید خبریں
دمشق ۔ 14 جون (اے پی پی) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے جنوبی حصے کے مستقبل کے حوالے سے روس کی قیادت میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات چیت میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ امریکا اور اسرائیل ہیں۔ بشار الاسد نے یہ بات ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔بشار الاسد نے کہا کہ اس وقت دو ہی آپشن موجود ہیں کہ جنوبی حصے کو فوجی کارروائی سے بازیاب کرایا جائے یا پھر مصالحتی عمل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس کا موقف ہے کہ مصالحت کو فوقیت دینا ضروری ہے۔ روسی صدر بھی جنوبی شام کے لیے امریکا اور اردن سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔








