جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان بارڈ پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کی ڈیرہ اسماعیل خان کے پولو گراونڈ میں نماز جنازہ ادا

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان بارڈ پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کی ڈیرہ اسماعیل خان کے پولو گراو¿نڈ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف سمیت سول و فوجی افسران کی بڑی تعاداد شریک ہوئی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب …

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان بارڈ پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کی ڈیرہ اسماعیل خان کے پولو گراو¿نڈ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف سمیت سول و فوجی افسران کی بڑی تعاداد شریک ہوئی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان کی میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔یاد رہے گزشتہ روز پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی پاکستان چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی، پانچ تخریب کاروں کو جہنم واصل کیا گیا، حوالدار سمیت تین جوان شہید ہوئے تھے ۔

مزید خبریں