جنوبی وزیرستان میں یونیورسل سروسز فنڈ ، ا ٓئی ٹی منصوبوں کے حوالےسے سکیورٹی کلیئرنس کی تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، وزارت داخلہ

156

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزارت داخلہ کو جنوبی وزیرستان میں یونیورسل سروسز فنڈ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے حوالےسے سکیورٹی کلیئرنس کی تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔

قومی اسمبلی کو زبیر خان وزیر کے سوال پر وزارت داخلہ کی جانب سےتحریری جواب میں بتایا گیا کہ یو ایس ایف کے منصوبوں پر عمل درآمدی کا معاملہ وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ، وزارت داخلہ کو ابھی تک ان منصوبوں کے حوالے سے سکیورٹی کلیئرنس کے لئے درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔