جنوبی پنجاب صوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ عید کے بعداس مسئلے پرابطے کروں گا‘ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

133

ملتان ۔04 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے قدم بڑھا دیا ہے‘ جنوبی پنجاب صوبہ تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے‘ اپنے منشو ر پر عمل کریں گے۔ عید کے بعد جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے سلسلے میں سیاسی قیادت سے رابطہ کرونگا تاکہ اس اہم مسئلے پر قومی یکجہتی پیدا کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق یوسی ناظم چودھری اعجاز خان لوٹھڑکی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار / استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی ، ملک عاطف راں ، چودھری غلام عباس لوٹھڑ، دلبر مہار ، مہار دلیر مہار، طیب خان لوٹھڑ ، قسور خان لوٹھڑ، سلمان خان لوٹھڑ، ڈاکٹر منور عباس سمیت سینکڑوں شخصیات نے شرکت کی ۔