ملتان۔ 10 ستمبر (اے پی پی):میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے تیسرا روزملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی چوری میں ملوث258صارفین کو پکڑلیا۔ میپکو ترجمان کے مطابق میپکو اور پولیس نے ملتان، ظاہر پیر، لیہ،وہاڑی اور دیگر علاقوں سے ایک روز کے دوران مختلف کیٹگریز کے258 صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا جنہیں ایک کروڑ65لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ258افراد کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئیں۔
گلگشت سب ڈویژن کے علاقہ میں ایس ڈی او ملک کاظم اعوان کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ زکریاٹاؤن میں آپریشن کیا ۔محمد قاسم اور نویدہ قاسم کے نام سے نصب میٹرز ریٹائرڈ ڈی ایس پی تنویراحمد کے زیراستعمال تھے۔ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر نصب دونوں میٹرز پر 42ایمپئر لوڈ چل رہاتھااور بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی تنویراحمد کے زیراستعمال دونوں میٹرز کا بل انتہائی معمولی آرہاتھا۔
ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن نے تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دیدی۔شاہ رکن عالم کے علاقہ میں ایئرکنڈیشنرزاستعمال کرنے والے 4افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگاکربجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔میٹرز اتارنے پر چاروں بجلی چور مشتعل ہوگئے اور میپکو ٹیم سے میٹرز چھین لئےپولیس کے موقع پر پہنچنے کے باوجود میٹرزنہ دئیے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرنے اورگرفتاری کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388832