ملتان ۔ 23 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب کا پہلا جدید ٹینس و کرکٹ پیڈل کورٹ جناح پارک میں قائم کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدید ٹینس و کرکٹ پیڈل کورٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹینس پیڈل کورٹ کھیلوں کی نئی روح اور نوجوانوں کی امیدوں کا نیا مرکز ہے۔
کمشنرملتان نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیل اور تفریح کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔پیڈل کورٹ کو 45 روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انفراسٹرکچر کی بہتری ایک کامیاب ماڈل بن چکی ہے۔جناح پارک کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، شہریوں کو معیاری تفریح میسر ہو گی۔ٹینس پیڈل کورٹ نوجوانوں کی جسمانی فٹنس اور ٹیم کے جذبے کو فروغ دینے کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید پیڈل کورٹ بین الاقوامی معیار کی پریکٹس کی سہولت فراہم کرے گا۔ڈی جی پی ایچ اے کریم بخش نے کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے کورٹس کی سالانہ نیلامی 18 لاکھ 10 ہزار روپے میں مکمل ہو گی۔منصوبے میں کھیل کے میدان، بیٹھنے کے مقامات، معلوماتی مرکز، سایہ دار شیڈز اور ٹوائلٹ بلاکس شامل ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ سپورٹس کارنر کو شفاف نیلامی کے بعد عوام کے لئے کھولا گیا، پارکوں کو آباد کر کے شہر میں مثبت اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔تقریب میں دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586285