جنوبی چین میں سمندری طوفان آنے کے پیش نظر سمندری سفر، سکولز بند کرنے کا حکم

بیجنگ۔13اکتوبر (اے پی پی): چین کے جنوبی صوبے ہینان میں سال کے 16 ویں سمندری طوفان کے خطرات کےپیش نظر آبنائےچیانگ ڑو میںسمندری سفر کی خدمات معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہینان میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث احتیاط کے طور پر منگل کے صبح 3 بجے سے صوبہ ہینان اور گوانگ ڈونگ کے درمیان سمندری آپریشن روک دیا گیا۔چین کے سیاحتی شہرسانیا کی انتظامیہ نے منگل کی دوپہر سے بدھ کی دوپہر تک تمام سکولوں کی کلاسزکو معطل کرنے کا حکم دیا تھا اور شہر کے تمام سیاحتی مقامات عارضی طور پر بند کردیئے گئے تھے۔مقامی محکمہ موسمیات کی اتھارٹی نے بتایا کہ سمندری طوفان صوبہ ہینان کے واننگ شہر سے تقریبا 220 کلومیٹر مشرق میں ہےاور توقع ہے کہ یہ صوبےہینان میں لنگشوئی سے وینچانگ تک ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔دریں اثنا طوفان سے منگل سے بدھ تک گوانگ ڈونگ اور ہینان صوبوں کے ساتھ گوانگ ڑویانگ تک خودمختار خطے میں تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔