جنوبی کوریا، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 36 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویش ناک

\سیﺅل ۔ 4 مارچ (اے پی پی) جنوبی کوریا کے صوبہ چونگ چیونگ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے تاہم 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے فائرفائٹنگ حکام کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ چونگ چیونگ کے شہر سیوسان میں واقع پیٹروکیمیکل فیکٹری میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک دھماکے کے بعد آگ بھڑک …

\سیﺅل ۔ 4 مارچ (اے پی پی) جنوبی کوریا کے صوبہ چونگ چیونگ میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے تاہم 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے فائرفائٹنگ حکام کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ چونگ چیونگ کے شہر سیوسان میں واقع پیٹروکیمیکل فیکٹری میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس پر فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا آگ پھیلنے کے نتیجے میں فیکٹری ملازمین سمیت قریبی علاقوں کے 36افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جبکہ آگ سے قریبی گھروں اور شاپنگ مالز کے شیشے اور دیواریں گر گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ آگ کمپریسر کا پائپ لیک ہونے کے باعث لگی تاہم آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔