جنوبی کوریا میں رواں سال چاول کی پیداوار میں 2.4 فیصد کمی کا امکان

سیﺅل ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ رواں سال اس کی چاول کی پیداوار میں 2.4 فیصد کمی کا امکان ہے جس کی وجہ برداشت کے دوران خراب موسمی صورتحال اور پنیری میں کمی ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک کی چاول کی پیداوار 3.87 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 2017 ءکے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.4 فیصد کم ہے۔یہ پیداوار پانچ سال کی اوسط سالانہ پیداوار 4.2 ملین ٹن سے کم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سیزن کے دوران 7 لاکھ 38 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی گئی جو کہ 2017 ءکے مقابلے میں 2.2 فیصد کم رہی۔