جنوبی کوریا نے پیرس اولمپکس میں مینز 58کلوگرام مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

187
Korea's Taejoon Park celebrates after winning a men's 58kg Taekwondo final match against Azerbaijan's Gashim Magomedov during the 2024 Summer Olympics, at the Grand Palais, Wednesday, Aug. 7, 2024, in Paris, France. (AP Photo/Andrew Medichini)

پیرس۔8اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا کے پارک تائی جون نے پیرس اولمپکس گیمز 2024 تائیکوانڈو میں مردوں کے 58 کلوگرام مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ان مقابلوں میں آذربائیجان کے گاشم ماگومیدوف نے چاندی جبکہ میزبان فرانس کے سائرین ریویٹ اور تیونس کے محمد خلیل جندوبی کو مساوی طور پر کانسی کا تمغہ دیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے مردوں کے 58 کلوگرام فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کے پارک تائی جون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آذربائیجان کے گاشم ماگومیدوف کو با آسانی 0-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ میزبان فرانس کے سائرین ریویٹ اور تیونس کے محمد خلیل جندوبی کو مساوی طور پر کانسی کا تمغہ دیا گیا۔