جنوبی کوریا کا اگست کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 9.15 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

سیئول۔2اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کا اگست کے مہینے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ سطح پر رہا جو کہ درآمدات میں کمی اور ایکوٹی آمدنی میں اضافے کے باعث ممکن ہوا۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق بینک آف کوریا کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 9.15 ارب امریکی ڈالر رہا جس کے ساتھ ہی سرپلس کا تسلسل 28ویں مسلسل مہینے تک …

سیئول۔2اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کا اگست کے مہینے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ سطح پر رہا جو کہ درآمدات میں کمی اور ایکوٹی آمدنی میں اضافے کے باعث ممکن ہوا۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق بینک آف کوریا کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 9.15 ارب امریکی ڈالر رہا جس کے ساتھ ہی سرپلس کا تسلسل 28ویں مسلسل مہینے تک جا پہنچا۔

جنوبی کوریا نے مئی 2023 سے ہر مہینے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رپورٹ کیا ہے۔یہ اگست کے کسی بھی مہینے کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے، اگرچہ یہ سرپلس جولائی میں درج 10.78 ارب ڈالر سے کچھ کم رہا۔رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 69.3 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 55.94 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

 

مزید خبریں