جنوبی کوریا کی گاڑیوں کی برآمدات میں فروری کے دوران 20.8 فیصد کمی

سیئول۔18مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کی آٹو موبائل برآمدات میں رواں سال فروری کے دوران ڈبل ڈیجٹ کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ کم کاروباری دن بتائی گئی ہے حالانکہ ماحول دوست گاڑیوں کی طلب برقرار رہی۔ شنہوا کے مطابق بدھ کو وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق فروری میں گاڑیوں کی برآمدات 20.8 فیصد کمی کے ساتھ 4.81 ارب امریکی ڈالر تک گر …

سیئول۔18مارچ (اے پی پی):جنوبی کوریا کی آٹو موبائل برآمدات میں رواں سال فروری کے دوران ڈبل ڈیجٹ کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ کم کاروباری دن بتائی گئی ہے حالانکہ ماحول دوست گاڑیوں کی طلب برقرار رہی۔ شنہوا کے مطابق بدھ کو وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے جاری اعدادوشمار کے مطابق فروری میں گاڑیوں کی برآمدات 20.8 فیصد کمی کے ساتھ 4.81 ارب امریکی ڈالر تک گر گئیں۔حکام کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ قمری نئے سال کی تعطیلات کے باعث کاروباری دنوں کی تعداد میں کمی تھی۔ماحول دوست گاڑیوں کی طلب برقرار رہی تاہم ان کی برآمدات 3.5 فیصد کی معمولی کمی سے 1.95 ارب ڈالر رہ گئیں۔

ان گاڑیوں میں الیکٹرک وہیکلز، فیول سیل الیکٹرک وہیکلز، ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں شامل ہیں۔امریکا کو گاڑیوں کی برآمدات میں 29.4 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 1.95 ارب ڈالر تک محدود رہیں جبکہ یورپی یونین، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو برآمدات میں بھی دوہرے ہندسے کی کمی دیکھی گئی۔فروری کے دوران برآمد کی گئی گاڑیوں کی تعداد 189,885 یونٹ رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 18.5 فیصد کم ہے۔ آٹو پارٹس کی برآمدات بھی 22.4 فیصد کمی کے ساتھ 1.45 ارب ڈالر رہیں۔مقامی فیکٹریوں میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد بھی 21 فیصد کم ہو کر 278,248 یونٹ رہ گئی۔ملک کے اندر فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد، جس میں مقامی اور درآمد شدہ دونوں شامل ہیں، فروری میں 123,275 یونٹ رہی جو سالانہ بنیادوں پر 7.2 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید خبریں