جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد

سئیول۔27جولائی (اے پی پی):جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں پاکستانی سفارتخانہ نے بورڈ آف انوسمنٹ جنوبی کوریا کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی تنظیم (کوٹرا) اور کوریا ہیرالڈ کے تعاون سے ”پاکستان۔کوریا تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس“ کا انعقاد کیا۔ جمعرات کو پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے سفیر نبیل منیر نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کوریا کے کاروباری اداروں پر …

سئیول۔27جولائی (اے پی پی):جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں پاکستانی سفارتخانہ نے بورڈ آف انوسمنٹ جنوبی کوریا کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی تنظیم (کوٹرا) اور کوریا ہیرالڈ کے تعاون سے ”پاکستان۔کوریا تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس“ کا انعقاد کیا۔ جمعرات کو پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے سفیر نبیل منیر نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کوریا کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اس ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔

انہوں نے پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان بہترین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی تاریخ کا بھی حوالہ دیا جو کیا، ہنڈائی، سام سنگ، ڈائیوو، لووٹیاور دیگر کوریائی کمپنیوں کے ساتھ باہمی فائدہ مند شراکت پر قائم ہیں۔ تقریب کے میڈیا پارٹنرکوریا ہیرالڈ کے سی ای او جن ینگ چوئی نے بھی کاروباری تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ بورڈ آف انوسمنٹ، کوٹرا اور پاکستانی سفارت خانے سے وابستہ نمائندوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے ڈیموگرافی، لینڈ لاکڈ ممالک تک رسائی، سستی لیبر اور کاروبار میں آسانی کے انڈیکس میں بہتری جیسے مثبت اشاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات اور ہائوسنگ، ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، لاجسٹکس، فوڈ پروسیسنگ، سیاحت، الیکٹرک گاڑیاں اور فارماسیوٹیکل کے شعبہ میں کوریا سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

تقریب میں پچاس سے زائد کمپنیوں اور تجارتی اداروں نے شرکت کی۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن، سیرمکو انٹرنیشنل اور کے ایچ این پی نے بھی تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا۔ یہ کانفرنس پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کا حصہ تھی۔

مزید خبریں