جنوبی کوریا کے ہوٹل کی تعمیراتی سائٹ میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ، 7زخمی

118

سیئول۔14فروری (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر بوسان میں جمعہ کوتعمیراتی سائٹ میں آگ لگنے کے بعد6افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق نیشنل فائر ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ آگ صبح 10 بجکر 51 منٹ پر لگی،اس وقت وہاں100 کارکن موجود تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے حکام کوآگ بجھانے کے لیےاہلکاروں اور آلات کو مکمل طور پر متحرک کرنے کے فوری احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے دوران اموات کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے، جبکہ فائر فائٹرز کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے۔ آگ پرقابو پالیا گیا تاہم اس واقعہ میں 6افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ہیں۔